حیدرآباد 7 اکٹوبر (سیاست نیوز) جوبلی ہلز ضمنی چناؤ میں کانگریس دعویداروں میں سابق میئر بی رام موہن نے اپنی دعویداری سے انکار کیا ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق میئر نے کہاکہ وہ جوبلی ہلز سے ٹکٹ کی دوڑ میں شامل نہیں ہیں۔ اُنھوں نے کہا کہ ٹکٹ کیلئے اُنھوں نے نمائندگی کی اور نہ ہائی کمان سے درخواست کی ہے۔ رام موہن نے کہاکہ وہ جوبلی ہلز میں پارٹی کی کامیابی کیلئے مساعی کریں گے اور ٹکٹ سے انتخابی مہم متاثر نہیں ہوگی۔1