جئے پور ۔2 نومبر (ایجنسیز) راجستھان کے جودھپور ضلع میں اتوار کی شام دل دہلا دینے والا سڑک حادثہ پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق پھلودی کے مٹوڑا پولیس اسٹیشن حدود میں ایک ٹرک سڑک کنارے کھڑا تھا کہ تیز رفتار ٹمپو ٹریولر اس سے جا ٹکرایا۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ موقع پر ہی 15افراد ہلاک ہوگئے جبکہ دو افراد زخمی ہوئے جنہیں ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔تمام ہلاک سدگان جودھپور کے سرساگر علاقے کے رہنے والے تھے۔ وہ کولایت مندر کے درشن کرنے کے بعد واپس جودھپور لوٹ رہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی جودھپور کے پولیس کمشنر اور ایم ڈی ایم ہاسپٹل کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر وکاس راج پروہت موقع پر پہنچے اور زخمیوں کے علاج کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
