جودھ پور شمال میں کانگریس کی کنتی اور جنوب میں بی جے پی کی وینیتا میئر بن گئیں

   

Ferty9 Clinic

جے پور: راجستھان کے جودھ پور میں جودھ پور نارتھ میونسپل کارپوریشن میں حکمراں پارٹی کانگریس کی کنتی پریہار اور جنوبی میونسپل کارپوریشن میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی وینیتا سیٹھ کو میئر منتخب ہوئیں۔ وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت کے آبائی شہر جودھ پور میں دو بلدیاتی انتخابات میں کانگریس اور بی جے پی کی دونوں بڑی سیاسی جماعتوں سے ایک ایک امیدوار میئر منتخب ہوئیں ہیں ۔ جودھ پور شمال میں کانگریس کی امیدوار کنتی پریہار نے بی جے پی امیدوار سنگیتا سولنکی کو 42 ووٹوں سے شکست دی ہے ۔ اس انتخابات میں کنتی کو 61 ووٹ ملے تھے اور سنگیتا کو صرف 19 ووٹ ملے تھے ۔ادھر جودھ پور جنوبی میونسپل کارپوریشن میں بی جے پی کی وینیتا سیٹھ نے کانگریس کی امیدوار پوجا پاریک کو دس ووٹوں سے شکست دی ۔ ونیتا کو 45 ووٹ ملے جبکہ پوجا کو 35 ووٹ ملے ۔ جودھپور نارتھ میونسپل کارپوریشن میں کونتی پریہار کے میئر بننے پر ریاستی کانگریس کے صدر گووند سنگھ ڈوٹاسرا نے انھیں مبارکباد دی ہیں ۔ مسٹر ڈوٹاسرا نے سوشل میڈیا کے ذریعہ جیت کے لئے کنتی پریہار کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی۔ انہوں نے کانگریس کا بورڈ بننے پر تمام کونسلروں ، لیڈروں اور کارکنوں کا شکریہ ادا کیا اور مبارکباد بھی دی۔