جورالا پراجکٹ سے پانی چھوڑاگیا

   

حیدرآباد 10اگست(یواین آئی) جورالا پراجکٹ کے دروازے کھول کر پانی کو چھوڑاگیا۔اس پراجکٹ میں اتوار کو پانی کا زبردست بہاو درج کیاگیا۔ پچھلے دو دنوں سے بالائی علاقوں میں موسلا دھار بارش اور کرناٹک کے آبی ذخائر سے پانی چھوڑنے کے باعث اتوار کی صبح جورالا میں 1,35,000 کیوسک پانی کی آمد ہوئی ۔ آبپاشی حکام نے ہنگامی انتظامات کیے ۔ 20دروزے کھول کر 1,26,110 کیوسک پانی نیچے اور بجلی مراکز کی طرف 29,351 کیوسک پانی چھوڑاگیا ۔ اس کے علاوہ دائیں نہر کو 470 کیوسک اور کوئل ساگر منصوبے کو 315 کیوسک پانی جاری کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ بالائی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہا تو مزید پانی چھوڑا جا سکتا ہے ۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 48 گھنٹوں میں مزید بارش کی پیش قیاسی کی جس کے پیش نظر متعلقہ محکمے الرٹ ہیں۔