جورالا پراجکٹ سے پانی کا اخراج

   

نارائن پور ڈیم سے پانی کے اخراج کا آغاز

حیدرآباد۔یکم جنوری، ( سیاست نیوز) متحدہ ضلع محبوب نگر میں پائے جانے والے پریہ درشنی جورالا پراجکٹ کے اوپری حصہ میں پائے جانے والے نارائن پور ڈیم (پراجکٹ ) سے پانی کے بہاؤ ( اِنفلو ) کا آغاز ہوا ہے۔ اس طرح نارائن پور ڈیم کے ذریعہ پریہ درشنی جورالا پراجکٹ کو 400 کیوزکس پانی کا بہاؤ جاری ہے۔ پراجکٹ کے باوثوق ذرائع کے مطابق دو دن قبل جورالا پراجکٹ میں پانی کا بہاؤ 350 کیوزکس پائے جانے پر جورالا پرجکٹ سے پانی کا اخراج (آؤٹ فلو ) 1.848 کیوزکس درج کیا گیا ہے جبکہ جورالا پراجکٹ میں پانی کے جملہ ذخیرہ کرنے کی گنجائش 9.657 ٹی ایم سیز رہنے پر فی الوقت پریہ درشنی جورالا پراجکٹ میں 8.790 ٹی ایم سی پانی کا ذخیرہ پایا جارہا ہے۔ بتایا جاتاہے کہ نیٹم پاڈو کیلئے 750 کیوزکس ، رائیٹ کنال نہر کیلئے 252 کیوزکس، لیفٹ کنال کیلئے820 کیوزکس پانی جورالا پراجکٹ کے ذریعہ چھوڑا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق الماٹی ڈیم میں پانی کا بہاؤ ( اِنفلو ) مکمل طور پر رُک گیا ہے اور آوٹ فلو ( پانی کا اخراج ) 10.865 کیوزکس جاری ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ الماٹی ڈیم میں پانی کا ذخیرہ کرنے کی جملہ گنجائش 129.72 ٹی ایم سی پائی جاتی ہے لیکن الماٹی ڈیم میں فی الوقت 110.48 ٹی ایم سی پانی کا ذخیرہ پایا جاتا ہے۔ اسی طرح نارائن پور ڈیم ( پراجکٹ ) میں پانی کا بہاؤ ( اِنفلو ) 9.983 کیوزکس ہے۔ اور آؤٹ فلو ( پانی کا اخراج ) 11.314 کیوزکس پایا جارہا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ نارائن پور ڈیم میں پانی کا ذخیرہ کرنے کی جملہ گنجائش 37.60 ٹی ایم سی ہے لیکن فی الوقت نارائن پور ڈیم میں جملہ پانی کا ذخیرہ 34.25 ٹی ایم سی پایا جارہا ہے۔