جورالا کے 20 و کڈم پراجیکٹ کے 3 دروازے کھول دئے گئے

   

حیدرآباد 20 جولائی ( سیاست نیوز ) ریاست میں موسلادھار بارش کے باعث ندی اور نالے لبریز ہو کر بہہ رہے ہیں ۔ کئی علاقوں میں برقی سربراہی منقطع ہوگئی ۔ جورالا پراجکٹ کے سطح آب میں اضافہ ہورہا ہے ۔ بھدرا دری کے تالی پیرو پراجکٹ کے 20 گیٹس کھول کر 69 ہزار کیوسکس پانی جاری کیا جارہا ہے ۔ نرمل کے کڈم پراجکٹ کے بھی تین گیٹ کھول دئیے گئے ہیں ۔ 20 اور 21 جولائی کو ریاست کے 11 اضلاع میں بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے ۔ 2