جورالہ اور ناگرجناساگرپراجیکٹس کی سطح آب میں اضافہ

   

حیدرآباد، 4/ ستمبر (یواین آئی) بالائی علاقوں میں شدید بارش کے نتیجہ میں جورالہ پراجیکٹ کی سطح آب میں اضافہ ہوگیا ۔اس پروجیکٹ میں 17000 کیوزک پانی کا بہاو دیکھاگیا جس کے بعد عہدیداروں نے 24,173کیوزک پانی کو نچلے علاقوں میں چھوڑا۔اس پراجیکٹ کی مکمل سطح آب 318.516میٹر ہے جبکہ موجودہ سطح آب 317.960میٹر درج کی گئی۔اسی طرح ناگرجناساگر پراجیکٹ کی سطح آب میں بھی اضافہ درج کیا جارہا ہے ۔اس میں 3,586کیوزک پانی کا بہاو درج کیاگیا اور 21,517کیوزک پانی نچلے علاقوں میں چھوڑا گیا۔ ناگرجناساگر کی مکمل سطح آب 590 فیٹ ہے جبکہ موجودہ سطح 587.90فیٹ درج کی گئی۔