آتماکور ۔تلنگانہ ریاست میں مشہور پراجیکٹ جو کرشنا ندی پر ہے جورالہ پراجیکٹ کے کل رات 6دروازے کھول دیا گیا ہے جس 26759 کییوسی پانی چھوڑ جارہا ہے اور 3 یونٹ بجلی تیار کی جارہی ہے اور جورالہ پراجیکٹ کی مکمل 9 ٹی ایم سی کی گنجائش ہے وہ نارائن پور ڈیم سے چھوڑے گے پانی سے لبریز ہوا ہے پراجیکٹ پر مشتمل پمپ کے ذریعے پانی پمپ کیا جارہا ہے رامن پاڈ اور نیٹم پاڈ کو بھی پانی چھوڑے جارہا ہے آج رات تک 50 ہزار کییوسی پانی آنے کے امکانات ہیں عہداروں نے بتلایا ہے۔
مدنور منڈل میں دو پوزیٹیو کسیس
مدنور ۔ حلقہ اسمبلی جکل کے مدنور منڈل میں آج دو پوزیٹیو کیسیس پائے گئے ۔ مدنور مستقر کے گورنمنٹ ہاسپٹل کا عملہ ایمبولنس کے ذریعہ دونوں پوزیٹیو پائے گئے افراد کو بانسوارہ گورنمنٹ ہاسپٹل کو منتقل کردیا گیا ۔ یہاں ذکر کرنا ضروری ہے کہ مدنور منڈل کی رطح پر مہاراشٹرا ، دیگلور پڑوسی ریاست ہونے پر مدنور میں کیسیس کا اضافہ ہو رہا ہے ۔
