جورالہ ڈیم سے پانی کی عدم سربراہی سے کسانوں کا احتجاج

   

احتجاج کے بعد کانگریس قائدین نے جورالہ پراجکٹ سے پانی کی اجرائی کی

آتماکور /16 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جورالہ ڈیم کے بائیں جانب کنال سے پانی کا اخراج ضلع ونپرتی آتماکور کے قریب موضع جورالہ ڈیم کے بائیں جانب کنال سے آج رکن اسمبلی مکتھل ڈاکٹر واکٹی سری ہری نے کسانوں کے لئے پانی چھوڑا تفصیلات کے مطابق جورالہ ڈیم میں پانی کی کمی کی وجہ سے کسانوں کے دوسرے فصل کے لئے پانی نہیں چھوڑا گیا تھا جس کی وجہ سے کسانوں نے کل ڈیم کی سڑک پر راستہ روکو احتجاج کیا۔ اس موقع پر بی آر ایس پارٹی قائدین نے بھی کسانوں کے احتجاج میں حصہ لیے کر حکومت سے مطالبہ کیا کہ گذشتہ بی آر ایس پارٹی کے اقتدار میں کبھی کسانوں کو اس طرح مشکلات کا سامنا نہیں ہوا اسی ضمن میں آتماکور بی آر ایس پارٹی قائدین کی جانب سے آتماکور تحصیلدار دفتر کے روبرو سڑک پر کسانوں کے ساتھ احتجاج کیا گیا اور کہاکہ دو سو ایکر اراضیات کو نقصان ہونے کا خدشہ ہے اس لئے حکومت سے مطالبہ ہے کہ فوراً کسانوں کے لئے پانی چھوڑیں آج دوپہر رکن اسمبلی مکتھل واکٹی سری ہری نے جورالہ ڈیم پہنچ کر کسانوں کے لئے پانی چھوڑا اور کہاکہ کانگریس حکومت کسانوں کے لئے بہت متفکر ہے جس کی وجہ سے ہمارے متحدہ محبوب نگر ضلع کے اراکین اسمبلی اور وزیر جوپلی کرشنا راؤ کے ہمراہ ایک وفد ریاست کرناٹک کے وزیر اعلی اور نائب وزیر اعلٰی سے ملاقات کرکے نارائن پور ڈیم سے جورالہ ڈیم کو پانی چھوڑا گیا تھا لیکن آج بی آر ایس قائدین کی سازشوں میں آکر کانگریس حکومت کو بدنام کیا گیا ہے لیکن ہمیشہ کانگریس حکومت کسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرتی ہے اس موقع پر بائیں کنال کے اطراف و اکناف کے کسانوں نے حکومت اور رکن اسمبلی مکتھل کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر ناگاراج گوڑ بالاکرشنا ریڈی، رحمت اللہ، پرمیش، ارون، کے علاوہ دیگر موجود تھے۔