جوزپ بوریل آئندہ ہفتہ بیجنگ کا دورہنہیں کریں گے : چین

   

بیجنگ : چین نے یورپی یونین (EU) کے اعلی نمائندے برائے خارجہ امور اور سلامتی پالیسی جوزپ بوریل کا آئندہ ہفتے بیجنگ کا دورہ منسوخ کر دیا ہے۔ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ (ایس سی ایم پی) کی خبر کے مطابق، یورپی یونین کمیشن کی ترجمانوں میں سے ایک نبیلہ مسرالی نے کہا کہ انہیں چین کی طرف سے مطلع کیا گیا ہے کہ بوریل کا دورہ “اب 10 جولائی کو ممکن نہیں ہو گا اور دیگر متبادل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔بیجنگ میں یورپی یونین کے سفیر جارج ٹولیڈو نے اتوار کو کے روز بوریل کے 10 جولائی کو بیجنگ کا دورہ کرنے سے آگاہ کیا تھا۔ٹولیڈو نے کہا تھا کہ بوریل ، چین کے وزیر خارجہ چائنا گینگ اور دیگر اعلیٰ عہدے داروں سے روس یوکرین جنگ، انسانی حقوق اور تجارت جیسے مختلف امور پر ملاقات کریں گے۔یورپی یونین کے اعلی نمائندے بوریل نے 13تا15 اپریل کو اپنا دورہ چین نئی قسم کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی وجہ سے (کوویڈ 19) ملتوی کردیا تھا۔