جوشی مٹھ بحران پر پی ایم او نے بلایا اعلیٰ سطحی اجلاس، پیر کو جانچ کیلئے پہنچیں گی مرکزی ایجنسیاں

   

نئی دہلی: اتراکھنڈ کے جوشی مٹھ میں مکانات میں پڑی دراروں کو لے کر ریاستی حکومت کے ساتھ ساتھ مرکزی حکومت بھی سنجیدہ ہوگئی ہے۔ اس سلسلے میں بارڈر مینجمنٹ کے سکریٹری اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ممبران پیر کو اتراکھنڈ کا دورہ کریں گے اور جوشی مٹھ کی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ یہ فیصلہ آج وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری پی کے مشرا کے ذریعہ جوشی مٹھ کی صورتحال پر ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کے بعد کیا گیا ۔ اتراکھنڈ کے چیف سکریٹری نے پی ایم او کو صورتحال سے آگاہ کیا۔ کئی ایکسپرٹ ایجنسیوں کو بھی وہاں کی صورتحال کا مطالعہ کرنے اور سفارشات پیش کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔