نئی دہلی ۔ 31 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) محکمہ موسمیات کے مطابق ماہ جولائی میں معمو ل سے زیادہ بارش ہوئی ہے جسے ملک کے کئی حصوں میں راحت محسوس کی گئی اور پانی کی مجموعی کمی گھٹ کر منفی 9 فیصد ہوگئی ہے۔ آئندہ دو ہفتوں میں اچھی بارش متوقع ہے۔ مانسون میں توقع سے کم بارش کی شکایت میں کمی ہوجانے کا امکان ہے۔ جولائی میں بارش طویل مدتی اوسط کا 105 فیصد درج ہوئی جو معمول سے 5 فیصد زیادہ ہے۔