آئندہ ماہ 32 لاکھ افراد دوسرے ڈوز کے اہل ۔ 18 سال مکمل کرنے والوں کو ویکسین کی کوئی وضاحت نہیں
حیدرآباد : محکمہ صحت کی جانب سے یکم جولائی سے کورونا ٹیکہ کا پہلا ڈوز دینے کے عمل کو روک کر دوسرا ڈوز ٹیکہ لینے والوں کو اہمیت دینے پر سنجیدگی سے غور کیا جارہا ہے کیونکہا پہلا ڈوز لینے والوں کی اکثریت ہے ۔ جولائی میں 32 لاکھ افراد کو کورونا ٹیکہ کا دوسرا ڈوز دینا ہے ۔ یہ تمام لوگ اپریل اور مئی میں پہلا ڈوز لے چلے ہیں ۔ اتنی بھاری تعداد میں ٹیکہ حاصل ہونے کی امید نہیں ہے جس کی وجہ سے کورونا ٹیکہ کے پہلے ڈوز کو ماہ جولائی میں روکنے کا قوی امکان ہے ۔ مرکزنے جولائی میں تلنگانہ کو 20.99 لاکھ ڈوز روانہ کرنے کی اطلاع دی ہے جبکہجون کے کوٹہ میں مزید 10 لاکھ ٹیکے حاصل ہورہے ہیں۔ اس طرح 11 لاکھ ڈوز کی کمی ہورہی ہے ۔ لہذا جون کے اواخر تک کورونا ٹیکہ کے پہلے ڈوز دینے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے ۔ فی الحال ریاست میں یومیہ دیڑھ لاکھ افراد کو ٹیکے دیئے جارہے ہیں جس کے بعد ریاست میں 8 لاکھ ٹیکے باقی رہیں گے ۔ اس کے ساتھ مرکزی حکومت کی جانب سے روانہ کئے جانے والے ٹیکوں کی تعداد 29 لاکھ تک پہنچ جائے گی اس لحاظ سے مزید 3 لاکھ ڈوز کی کمی رہے گی یکم جولائی سے اسکولس کی کشادگی عمل میں لانے کا حکومت نے فیصلہ کیا ہے ۔ لہذا جاریہ ماہ ہی اسکول ٹیچرس کو ٹیکہ دینے کی تیاری کی جارہی ہے ۔ ریاست میں 18 سال مکمل کرنے والوں کو مفت ٹیکہ فراہم کرنے کے معاملے میں ابھی تک کوئی وضاحت نہیں ہوئی ہے ۔ ملک میں 18 سال عمر مکمل کرنے والوں کیلئے پیر سے ٹیکہ دینے کا بڑے پیمانے پر ملک بھر میں عمل میں شروع ہوا ہے ۔ تاہم تلنگانہ حکومت نے اس معاملے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے ۔