جولائی میں گرمی کی شدید لہر،یورپ میں ریکارڈ اموات

   

لندن : ماہ جولائی میں برطانیہ اور جرمنی میں درجہ حرارت 40 ڈگری ریکارڈ کیا گیاگزشتہ ماہ خطہ یورپ میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کئے جانے والے بعض ممالک میں ہزاروں افراد موت کے منہ میں گئے ہیں۔میڈیا ذرائع کے مطابق یورپی براعظم میں گزشتہ ماہ کے دوران خاص طور پر 18 اور 20 جولائی کے دوران درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ ہوا۔ماہ جولائی میں برطانیہ اور جرمنی میں درجہ حرارت 40 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ، اسی دورانیہ میں پورے یورپ میں خشک سالی، جنگلات کی آگ اور فضائی آلودگی میں اضافہ ہوا۔زیادہ تر یورپی ممالک میں اعداد و شمار، جولائی کے وسط میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھونے والے افراد کی تعداد میں اضافے کی طرف اشارہ کرتے ہیں تو ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ بلند درجہ حرارت ہے۔تھرمامیٹر پر 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیے حانے والے اسپین اور پرتگال میں، جولائی کے وسط میں اموات گزشتہ برسوں کے مقابلے میں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔جولائی کے وسط میں اسپین میں گزشتہ 5 سال کے اوسط سے 2700 اور ہالینڈ میں 559 زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔