جولین اسانج کی امریکہ کو حوالگی کے حکمنامہ پر دستخط

   

Ferty9 Clinic

لندن ۔ 13 جون (سیاست ڈاٹ کام) برطانوی وزیرداخلہ ساجد جاوید نے جمعرات کو اس بات کی توثیق کی کہ امریکی حکومت کی ایک درخواست پر جس میں وکی لیکس کے معاون بانی جولین اسانج کو امریکہ کے حوالے کرنے کی خواہش کی تھی، انہوں نے حوالگی حکمنامہ پر دستخط کردیئے۔ جولین اسانج پر کمپیوٹر ہیکنگ معاملہ میں امریکی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے گا۔ ساجد جاوید پاکستانی نژاد سینئر وزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیصلہ اب برطانوی عدالت کو کرنا ہے اور یہ تجزیہ کرنا ہے کہ آیا اسانج کی امریکہ کو حوالگی کیلئے درکار تمام ضابطوں کی تکمیل کی گئی ہے۔ فی الحال جولین اسانج جیل میں ہے۔

نائجیریا میں نامعلوم بندوق بردار کے ہاتھوں
40 افراد ہلاک، ایمرجنسی نافذ
کانو ۔ 13 جون (سیاست ڈاٹ کام) نامعلوم بندوق بردار کے ہاتھوں اندھادھند فائرنگ سے کم از کم 40 افراد ہلاک ہوگئے اور دیگر کئی شدید زخمی ہوگئے جبکہ نامعلوم مسلح شخص نے ان پر نائجیریا کے دورافتادہ دیہات میں اندھادھند فائرنگ کردی۔ وہ موٹر سائیکل پر سوار ہوکر آیا تھا اور زبردستی کھیتوں میں داخل ہوگیا تھا جبکہ کھیت میں فصل سے متعلق کام جاری تھا۔ نائجیر کے ضلع شرورو میں یہ حادثہ پیش آیا۔ بعدازاں حملہ آور نے مویشیوں کو چرانے کے بعد راہ فرار اختیار کی۔