حیدرآباد 12 فروری (سیاست نیوز) تلنگانہ میں جاریہ سال 67 جونیر سیول ججس (جے سی جے) کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات عمل میں لانے ہائیکورٹ رجسٹر ویب سائیٹ کے ذریعہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔ ان مخلوعہ جائیدادوں کی تعداد بالکلیہ طور پر عارضی ہے۔ آئندہ ان جائیدادوں کی تعداد میں زیادہ یا کم بھی ممکن ہوگا اور ان میں راست تقررات کے ذریعہ 54 جائیدادوں پر اور تبادلوں کے ذریعہ 13 جائیدادوں پر تقررات عمل میں لائے جائیں گے۔ مکمل تفصیلات ہائیکورٹ تلنگانہ کے ویب سائیٹ پر ملاحظہ کرسکتے ہیں۔