حیدرآباد 8 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) جنا سینا پارٹی کے سربراہ پون کلیان نے جونئیر ڈاکٹرس کے تئیں سرکاری مشنری کے رویہ کی مذمت کی ہے۔ جونئیر ڈاکٹرس نیشنل میڈیکل کمیشن بل کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات یہ ہے کہ احتجاج کرنے والے جونئیر ڈاکٹرس کے ساتھ غلط انداز میں نمٹا جا رہا ہے ۔ ان کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا جا رہا ہے ۔ یہ سرکاری مشنری کا نامناسب رویہ ہے اور خاص طور پر ان نوجوانوں کے ساتھ یہ رویہ اختیار کیا جا رہا ہے جو میڈیکل تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور خدمات انجام دے رہے ہیں ۔
