جونئیر کالجس کے الحاق اور اضافی نشستوں کیلئے درخواستوں کی طلبی

   

حیدرآباد 3 فبروری ( این ایس ایس ) تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے تمام جونئیر کالجس سے الحاق کی منظوری اور اضافی سیکشن اور نشستوں کے الاٹمنٹ کیلئے درخواستیں طلب کی ہیں۔ یہ درخواستیں سال 2019-20 کیلئے طلب کی گئی ہیں۔ ایک پریس نوٹ میں سکریٹری انٹرمیڈیٹ بورڈ ڈاکٹر اے اشوک نے بتایا کہ کسی لیٹ فیس کے بغیر درخواستیں آن لائین داخل کرنے کی تاریخ میں 12 فبروری تک توسیع کی گئی ہے جبکہ 3000 روپئے لیٹ فیس کے ساتھ 25 فبروری تک اور 5 ہزار روپئے لیٹ فیس کے ساتھ 8 مارچ تک اور 10 ہزار روپئے لیٹ فیس کے ساتھ 20 مارچ تک درخواستیں داخل کی جاسکتی ہیں۔ 20 مارچ کے بعد کوئی درخواست قبول نہیں کی جائے گی ۔