بچکنڈہ /17 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مستقر بچکنڈہ میں رکن اسمبلی ہنمنت شندے ، عبدالسلام کی کاوشوں سے 6 ماہ قبل اردو جونئیر انٹر کالج کی منظوری عمل میں لائی گئی ۔ جس میں 5 تا 6 طلبہ و طالبات انٹر کی تعلیم حاصل کرچکے ہیں لیکن اب جون سے انٹر کی تعلیم کا آغاز ہونے جارہا ہے ۔ ایم پی سی ، بی پی سی ، ایچ ای سی ، سی ای سی چار گروپس ہیں زیادہ سے زیادہ طلبہ و طالبات بچکنڈہ انٹر کالج اردو میں کو داخلہ دلوانے اولیائے طلبہ و طالبات سے اپیل ہے کہ اس کالج سے بھرپور استفادہ کریں ۔ گورنمنٹ لکچررس آنے کے امکانات ہیں ۔
بائیک سے گرکر نوجوان ہلاک
یلاریڈی /17 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل گندھاری میں ورگل ایکس روڈ پر بائیک پر جارہے ایک نوجوان مقابل سمت سے آرہی گاری سے بچنے جاکر بائیک بے قابو ہوکر گرنے سے ہلاک ہوگیا ۔ سب انسپکٹر سدھاکر کی تفصیلات کے مطابق منڈل کے تپاپور علاقہ سے تعلق رکھنے والا 29 سالہ سائی کمار اپنی بائیک گاڑی پر دوست پانڈو رنگا ریڈی کے ساتھ مل کر تپاپور سے گندھاری کی طرف آرہے تھے کہ بورنگل ایکس روڈ کے پاس مقابل سمت سے آرہی گاڑی سے بچنے جاکر بائیک سے گر پڑے ۔ جس سے سائی کمار کی و سر پر گہرے زخم لگے ۔ مقامی افراد نے اسے کاماریڈی منتقل کر رہے تھے کہ درمیانی راستہ میں فوت ہوگیا اور دوست زخمی ہونے پر اسے خانگی دواخانہ منتقل کیا گیا ۔ متوفی کے والد کی شکایت پر پولیس مقدمہ درج کرکے تحقیقات کر رہی ہے ۔