جونز پاکستانی ٹیم میں عہدہ کیلئے پرعزم

   

کراچی ۔28 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے امیدوار آسٹریلیائی ڈین جونز نے کہا ہے کہ اس ہفتے کے آخر میں بڑا اعلان ہونے والا ہے۔سوشل میڈیا پر جونز کی جانب سے اس اعلان کے بعد یہ بحث جاری ہے کہ انہیں پاکستان ٹیم میں اہم ذمہ داری سونپی جارہی ہے۔ذرائع کے بموجب ڈین جونزکو بیٹنگ کوچ کا اہم عہدہ ملنے کا امکان ہے۔ وہ اسلام آباد یونائیٹڈ میں مصباح الحق کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔