جونپورمیں 15 تبلیغی ارکان کی ضمانت کی درخواست مسترد

   

درخواست گزاروں میں 14 بنگلہ دیشی اور ایک نیپالی شامل
جونپور۔3 جون (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے ضلع جونپور کے علاقے سرائے خواجہ علاقے کے لال دروازہ کے قریب گرفتار کیے گئے 14 بنگلہ دیشی اور ایک نیپالی جماعتیوں کی ضمانت کی عرضی مسترد کردی گئی ہے ۔پراسیکیوٹر (استغاثہ) کے مطابق 31 مارچ کو پولیس نے سرائے خواجہ تھانہ حلقے کے لال دروازہ مسجد کے سامنے منیر احمد کے دو کمروں کے گھر سے لاک ڈاؤن کے دوران 14 بنگلہ دیشیوں سمیت 16 ملزموں کو گرفتار کیا تھا۔ ہر کسی نے خود کو جماعت سے منسلک بتایا تھا۔ ملزموں پر فارنرس ایکٹ ، پاسپورٹ ایکٹ اور آئی پی سی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے تھے ۔ انکوائری میں ملزموں کے خلاف دفعہ 307، ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ اور وبائی ایکٹ کا اضافہ کیا گیا تھا۔