جونپور:پرالی جلانے والے 7کسانوں پر لگے گا جرمانہ

   

جونپور: اترپردیش کے ضلع جونپور پرالی جلانے والے سات کسانوں کی نشاندہی کی گئی ہے جن پر ڈپٹی ڈائرکٹر(زراعت) کے مطابق جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ضلع ڈپٹی ڈائرکٹر(زراعت) جئے پرکاش نے اتوار کو کہا کہ کھیتوں میں زرخیزی پیداکرنے والے عناصر کو بچانے اور ماحولیات تحفظ کے لئے نیشنل گرین ٹریبونل نے سخت قوانین کا نفاذ کیا ہے جس میں سیٹیلائٹ سے بھی نگرانی کی جارہی ہے ۔ دھان کی کٹائی کے درمیان چار مقامات پر پرالی جلانے کی تصویر یںسیٹیلائٹ میں قید ہوئی جسے کاروائی کے لئے بھیجا گیا ہے ۔جانچ میں سات کسانوں کی شناخت کی گئی ہے اور ان کے خلاف کاروائی کے لئے ایس ڈی ایم کو رپورٹ بھیجی گئی ہے ۔