جونپور:کانگریس امیدوار کے خلاف ضابطہ اخلاق کا مقدمہ درج

   

Ferty9 Clinic

جونپور: اترپردیش اسمبلی انتخابات کے دوران جونپور سیٹ سے کانگریس امیدوار و سابق ایم ایل اے ندیم جاوید کے خلاف ہفتہ کی دیر رات ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا ایک اور مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ جونپور کے اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس(ایس ایس پی)ڈاکٹر سنجے کمار نے بتایا کہ جاوید کے خلاف کھیتہ سرائے تھانے میں مقدمہ درج ہوا ہے ۔ کھیتہ سرائے کے تھانہ انچارج پرکاش رائے کی تحریر کے مطابق جاوید ہفتہ کو تقریبا دو سو حامیوں کے ساتھ بغیر اجازت کے جلوش کی شکل میں کئی گاڑیوں کے ساتھ پیدال نعرے بازی کررہے تھے ۔ اس دوران گاڑیوں کے ہوٹر بھی بجائے جارہے تھے ۔ اس پر ان کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقامہ درج کیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل ندیم جاوید اور ان کے حامیوں کے خلاف شاہ گنج اور شہر کوتوالی میں بھی ضابطہ اخلاق اور کووڈ۔19کی گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج ہوچکاہے ۔