جونپورکے عدالتی احاطے میں داخلے کیلئے تھرمل اسکیننگ لازمی

   

جونپور:18 مارچ(سیاست ڈاٹ کام) کورونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدبیر کے طور پر جونپور ڈسٹرکٹ کورٹ میں اب تھرمل اسکیننگ کے بعد ہی عدالت کے احاطے میں داخلہ ممکن ہوسکے گا۔ڈسٹرکٹ جج ایم پی سنگھ کی ہدایت پر چسپاں کئے گئے اس نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عدالتی احاطے میں داخل ہونے والے ہر شخص کی تھرمل اسکیننگ کی جائے اور اس کے بعد ہی اس کو عدالتی احاطے میں داخلے کی اجازت دی جائے ۔وکیلوں کا الزام تھا کہ کورونا کے حوالے سے الہ آباد ہائی کورٹ کی ہدایات کے بعد بھی اس پر عمل نہیں کیا جارہا ہے ۔23 مارچ تک صرف ضروری معاملوں کی پیشی اور ضمانت پر سماعت کے حکم پر تو عمل کیا گیا لیکن کورونا وائرس سے نپٹنے کے لئے بچاؤاور تدارک کے تدابیر کو یقینی بنانے اور احاطے کو صاف رکھنے کے ضمن میں دئیے گئے احکامات پر عمل نہیں کیا جارہا ہے ۔