جونپور میں انتخابات کی تیاریاں عروج پر

   

Ferty9 Clinic

جونپور: اترپردیش میں اسمبلی انتخابات کے نزدیک آتے ہی ضلع سطح پر الیکشن کمیشن نے جنگی پیمانے پر تیاریاں شروع کردی ہیں۔ جونپور کے ڈسٹرکٹ الیکشن افسر منیش کمار ورما نے سبھی افسران کو پیر کی دیر شام الیکشن کمیشن کی ہدایات سے آگاہ کرایا۔ورما نے کہا کہ ضلع میں ووٹرلسٹ کی نظر ثانی کا کام پورا کرلیا گیا ہے۔ یکم نومبر سے 5دسمبر تک نظرثانی مہم چلائی گئی۔ جس کی حتمی اشاعت 5جنوری 2022 کو ہونی ہے ۔ملحوظ رہے کہ چیف الیکشن کمشنر سشیل چندرا کی قیادت میں ریاستی سطح پر انتخابی تیاریوں کا گذشتہ 28تا30دسمبر کے درمیان جائزہ کے بعد ضلعی سطح پر انتخابی عمل سے جڑے کاموں کوپورا کرننے کے عمل کو تیز کردیا گیا ہے ۔