جون پور: اترپردیش میں جونپور کے تحصیل اور جعفرآباد تھانہ علاقے کے کرتارپور گاؤں کے رہنے والے بزرگ مجاہد آزادی بنارسی رام کا منگل کی رات انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر تقریبا 93 برس تھی۔کرتار پور گاؤں کے رہائشی مجاہد آزادی بنارسی رام نجی اسپتال میں زیر علاج تھے ۔ منگل کی رات گیارہ بجے ان کا انتقال ہوگیا۔ وہ اتوار کے روز چھت سے گرنے سے زخمی ہوگئے تھے۔ بنارسی رام نے طالب علم رہتے ہی ملک کی آزادی میں حصہ لینا شروع کیا تھا ، وہ بابائے قوم مہاتما گاندھی سے متاثر تھے اور اس دوران انہیں دو بار قید بھی کیا گیا تھا۔
بدھ کے روز دس بجے ریاستی اعزاز کے ساتھ رام گھاٹ پر آخری رسومات ادا کی گئیں۔ اس سے قبل انہیں گارڈ آف آنر دیا گیا۔
