جونپور میں شادی کے نام پر عصمت دری

   

جونپور : اترپردیش میں جونپور کے کیراکت علاقے کے بھڑیہری گاؤں میں بہن کی سسرال میں رہ رہی ایک لڑکی کو ایک شادی شدہ شخص بہلا پھسلا کر دہلی بھگا لے گیا۔ وہاں شادی کا ڈھونگ رچانے کے بعد تین سال تک عصمت دری کرتا رہا۔ حاملہ ہونے پر لڑکی کا اسقاط حمل بھی کرادیا۔ اب اسے بے سہارا چھوڑ کر دہلی سے فرار ہوگیا۔ لڑکی نے پولیس کو تحریر دے کر انصاف کی اپیل کی ہے ۔پولیس کے مطابق سرائے خواجہ علاقے کے ایک گاؤں کی لڑکی نے پولیس کو تحریر دے کر الزام لگایا ہے کہ ماں باپ کی موت کے بعد وہ اپنی بہن کی سسرال میں رہ رہی تھی۔ کیراکت کوتوالی علاقے کے بھڑیہری گاؤں کے رہنے والے پرہلاد نے خود غیر شادی شدہ بتایا اور اسے بہلا پھسلا کر دہلی لے گیا۔ وہاں اس نے ایک مندر میں شادی کا ڈرامہ کیا اور سارے ثبوت اپنے پاس رکھ لئے ۔ اسی دوران وہ حاملہ ہوگئی۔