جونپور : اترپردیش میں جونپور کے سرائے خواجہ علاقے کے افلے پوربھروڑا گاؤں میں ایک نامعلوم لڑکی کی آج لاش برآمد ہوئی۔ لڑکی کے جسم پر چوٹ کے نشان ہیں اور صورت حال ایسی دیکھنے میں لگ رہی ہے کہ آبروریزی کرنے کے بعد اسے قتل کرنے کے خدشے کا اظہار کیا جارہا ہے ۔ لڑکی کی شناخت نہیں ہوسکی ہے ۔پولس نے یہاں بتایا ہے کہ لڑکی کے جسم پر کالے رنگ کا لوئر، نارنگی رنگ کی شرٹ ہے ۔ لڑکی کی عمر تقریبا بیس برس لگ رہی ہے ۔ جسم پر کئی حصوں میں چوٹ کے نشان ہیں۔
پولس نے سب سے پہلے گاؤں والوں سے لڑکی کی شناخت کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہنے کے بعد کہیں بھی غائب ہونے کا پتہ کرنے کے لئے دیگرتھانوں کو اطلاع دے دی گئی ہے ۔