جونپور میں پوروانچل یونیورسٹی کوہدایت

   

جون پور : بی ایڈ کے مشترکہ داخلہ امتحان کے بعد کونسلنگ کی تیاری کے ضمن میں لکھنؤ یونیورسٹی نے ویر بہادر سنگھ پورانچل یونیورسٹی سے کہا ہے کہ وہ تمام ملحقہ بی ایڈ کالجوں کی فہرست 5 اکتوبر تک متعلقہ ویب سائٹ پر اپ لوڈ کریں، تاکہ امیدواروں کو کاؤنسلنگ کے دوران کسی بھی طرح کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔داخلہ امتحانات کے نتائج کا اعلان 6 ستمبر کو کیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں کاؤنسلنگ 19 اکتوبر سے تجویز کی گئی ہے ۔ اس کے لئے تمام رجسٹرار سے کہا گیا ہے کہ وہ یونیورسٹی کے دائرہ اختیار میں آنے والے تمام بی ایڈ کالجوں کی فہرست اپ لوڈ کریں۔