جونپور میں کونسلر کا قتل

   

جونپور: اترپردیش کے ضلع جونپور کے بدلا پور علاقے میں وارڈ نمبر 14 کے کونسلر اور تھانے کے ہسٹری شیٹر کی نامعلوم بدمعاشوں نے گولی مار کر قتل کردیا۔ پولیس ذرائع نے منگل کو بتایا کہ سلطانپور گاؤں باشندہ یوگیش کمار یادو(32)گذشتہ رات رام جانکی تراہے پر چائے کی دوکان پر بیٹھے تھے کہ بائیک سوار دو نامعلوم بدمعاشوں نے انہیں گولی مار دی۔ زخمی کو اس کے بھائی سرویش کمار یادو کے ذریعہ ضلع اسپتال میں لایا گیا جہاں ڈاکٹر انوپم یادو نے مردہ قرار دے د یا۔ گولی متوفی کے سر میں لگی تھی۔ سرکل افسر بدلاپور شبھم تودی نے بتایا کہ متوفی یوگیس یاچو بدلاپور تھانے کا ہسٹری شیٹر تھا اور گذشتہ یکم دسمبر کو جیل سے رہا ہوکر گھر آیا تھا۔ اس کے خلاف مختلف تھانوں میں کل 25مقدمے درج ہیں۔ پولیس فرار بدمعاش کو تلاش کررہی ہے ۔