جونپور : یو پی میں جونپور کے پروجیکٹ ڈائریکٹر اروند سنگھ نے آج کہا کہ ملہنی اسمبلی ضمنی الیکشن کے سبب زیر التواء 20 ہزار 228 مستحقین کو‘پردھان منتری آواس’ ملنے کا راستہ صاف ہو گیا ہے ۔ حکومتی سطح سے ہدف متعین کرکے مستحقین کا انتخاب کافی پہلے کر لیا گیا تھا لیکن مثالی ضابطہ اخلاق سے منظوری کے بعد بھی کام رکا ہوا تھا۔ مارچ تک زیادہ سے زیادہ تعمیرات کی تکمیل کی ہدایت ملنے کے بعد ‘پردھان منتری آواس یوجنا’ کے تحت منتخب مستحقین کے گھر بنانے کا عمل تیز کردیا گیا ہے ۔ مکان کی تعمیر کے لیے پہلی قسط کے بطور 40 ہزار روپیے 15 دن کے اندر مستحقین کے کھاتے میں بھیج دیے جائیں گے ۔
