جونپور کے ایک گاؤں میں پچھلے ایک مہینے میں کورونا سے 31 افراد نے گنوائی جان، ہائی کورٹ نے لگائی پھٹکار

   

اتر پردیش کے دیہاتوں میں کورونا تباہی مچا رہا ہے۔جونپور کے ایک گاؤں میں ایک مہینے میں 31 افراد ہلاک ہوگئے۔تحقیقات نہ ہونے کی وجہ سے ، کورونا سے ہلاکت کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔الہ آباد ہائی کورٹ نے مسلسل ایسے معاملات سامنے آنے اور یہاں صحت کی ناقص سہولیات پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ عدالت نے یوپی حکومت سے کہا ہے کہ وہ ایک مہینے میں ہر گاؤں میں دو آئی سی یو ایمبولینس تعینات کرے۔ ہائیکورٹ نے اترپردیش کے پانچ اضلاع بہرائچ ، بارابنکی ، بجنور ، جونپور اورشوراوستی کی صحت کی سہولیات سے متعلق رپورٹ طلب کی جونپور کے گاؤں پلکیچھہ میں ایک ماہ میں 31 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ زیادہ تر لوگوں میں کورونا کی علامات تھیں ، لیکن ان کا ٹسٹ نہیں کیا گیا تھا۔