حیدرآباد /9 اگست ( پی ٹی آئی ) نیشنل میڈیکل کمیشن ایکٹ میں قابل اعتراض گنجائشوں کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھنے کا عہد کرتے ہوئے تلنگانہ کے جونئیر ڈاکٹروں نے اپنی ہڑتال جمعہ کو ختم کردی ۔ وہ اس مسئلہ پر مسلسل احتجاج کرتے آئیں ہیں۔ جونئیر ڈاکٹروں نے ریاستی وزیر صحت ای راجندر سے ملاقات کے بعد اپنے فیصلہ کا ا علان کیا ۔ ریاستی وزیر نے مرکز کو ان کی شکایت سے واقف کرانے کا تیقن دیا۔
