جونیئر ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل، ڈاکٹروں کا احتجاج

   

کولکتہ : کولکتہ شہر کے آر جی کار اسپتال میں خاتون ڈاکٹر کے ساتھ عصمت دری اور قتل کے بعد کلکتہ شہر اور ریاست کے مختلف اسپتالوں میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔ہفتہ کی صبح سے ہی ایک کے بعد ایک اسپتال میں جونیئر ڈاکٹروں کے احتجاج کی خبریں آرہی ہیں۔کچھ اسپتال میں ڈاکٹروں نے ہڑتال کا بھی اعلان کردیا ہے ۔اس احتجاج کی وجہ سے اسپتال میں مریضوں کی خدمات بھی متاثر ہو رہی ہیں۔ دور دراز سے آنے والے مریضوں کو واپس جانا پڑرہا ہے ۔اضلاع کے اسپتالوں بھی احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔بردوان میڈیکل کالج کے جونیئر ڈاکٹروں نے ہڑتال کا اعلان کیا ہے ۔ تاہم ایمرجنسی سروس کے شعبے کو ہر حال میں کھلا رکھا گیا ہے ۔ کلکتہ کے شیشومنگل اسپتال میں بھی احتجاج شروع ہوگیا ہے ۔ یہ واقعہ منظر عام پر آنے کے بعد کانگریس کی ایک ٹیم آج اسپتال پہنچی تاہم جب وہ اسپتال میں داخل ہونا چاہتے تھے تو مبینہ طور پر پولیس نے انہیں روک دیا۔ انہوں نے باہر کھڑے ہو کر احتجاج کیا۔