جونیئر کالجس کو بند نہ کرنے پر سخت کارروائی کا انتباہ: عمر جلیل

   

حیدرآباد: بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے حکومت کے فیصلہ کے مطابق ریاست کے تمام جونیئر کالجس کو بند کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ سکریٹری بورڈ سید عمر جلیل نے تمام ڈسٹرکٹ انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن آفیسرس کو ہدایت دی ہے کہ اپنے اپنے اضلاع میں جونیئر کالجس کو بند کرنے کے احکامات جاری کریں۔ حکومت کی جانب سے مزید احکامات تک کالجس بند رہیں گے اور آن لائین کلاسس سابق کی طرح جاری رہیں گی۔