جونیئر کالجس کو 6 تا 13 اکتوبر تعطیلات

   

حیدرآباد ۔3۔ اکتوبر (سیاست نیوز) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ نے ریاست میں تمام جونیئر کالجس کیلئے 6 اکتوبر تا 13 اکتوبر پہلی میعاد کی تعطیلات کا اعلان کیا ۔ سکریٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے مطابق تمام سرکاری ، خانگی امدادی ، خانگی غیر امدادی ، کوآپریٹیو ، اقامتی ، سوشیل ویلفیر اقامتی ، قبائلی بہبود اقامتی ، ماڈل اسکولس ، بی سی ویلفیر و دیگر کالجس میں تعطیلات کے بعد 14 اکتوبر کو تعلیم کا آغاز ہوگا۔ تمام ضلع ایجوکیشنل آفیسرس کو اپنے حدود میں کالج انتظامیہ کو پابند بنانے ہدایت دی گئی ہے۔ 1