جونیئر ہاکی نیشنلس ملتوی

   

نئی دہلی: مجوزہ 11 ویں جونیئر ویمنس ہاکی نیشنلس کو کورونا کے بڑھتے معاملات کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا ہے۔ یہ ٹورنمنٹ 3 تا 12 اپریل جھارکھنڈ میں منعقدشدنی تھی لیکن ڈسٹرکٹ کمشنر کی جانب سے کورونا قواعد کے بعد ان مقابلوں کو ملتوی کردیا گیا ہے۔ ہاکی انڈیا نے ہاکی جھارکھنڈ کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے کے بعد مقامی حکام کی جانب سے کورونا کے بڑھتے معاملات کے سدباب کے لیے عائد پابندیوں کی وجہ سے ٹورنمنٹ کو ملتوی کردیا ہے۔