جونیئر ہاکی ٹیم نے یوروگوئے کو 3-2 سے شکست دی

   

Ferty9 Clinic

روزاریو (ارجنٹینا)، 26 مئی (یو این آئی) ہندوستانی جونیئر خواتین ہاکی ٹیم نے پیر کو یوروگوئے کو 3-2 سے شکست دے کر چار ملکی ٹورنامنٹ میں اپنی دوسری جیت درج کی۔ سونم (21ویں) اور کنیکا سیواچ (46ویں، 50ویں) نے آج یہاں ہندوستانی ٹیم کیلئے گول کئے ۔ یوراگوئے کی جانب سے میلاگروس سیگل (تیسرے ) اور اگسٹینا میری (24ویں) نے گول کئے ۔ یوراگوئے کے ملاگروس سیگل نے تیسرے منٹ میں پنالٹی کارنر کو کامیابی سے گول میں بدل کر اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ دوسرے کوارٹر میں ہندوستان کی سونم نے 21ویں منٹ میں پنالٹی کارنر سے گول کرکے اسکور (1-1) سے برابر کردیا۔ تاہم، یوراگوئے نے تین منٹ بعد اگسٹینا ماری کے ذریعے برتری حاصل کر لی۔ تیسرے کوارٹر میں کوئی گول نہیں ہوسکا لیکن کنیکا سیواچ نے آخری مرحلہ میں دو گول کرکے ہندوستان کو جیت دلائی۔