حیدرآباد ۔ 2 ستمبر (سیاست نیوز) جونیر انجینئرس کے سرکاری ملازمتوں کیلئے اسٹاف سلیکشن کمیشن امتحان رکھا ہے اس کیلئے بی ای، بی ٹیک یا ڈپلومہ ہولڈرس جن کے انجینئرنگ برانچ، میکانیکل، الیکٹریکل یا سیول ہے، اہل ہیں۔ فارمس کے ادخال کیلئے آدھار کارڈز زیراکس، ایس ایس سی میمو، انجینئرنگ مارکس کے ساتھ معہ ایک عدد فوٹو محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈس پر شام 4 تا 7 بجے تک رجوع ہوسکتے ہیں۔ امتحان جنرل اسٹڈیز، ذہانت کے آبجکٹیو ٹائپ نوعیت کے سوالات کے ساتھ انجینئرنگ مضمون کا پرچہ کمپیوٹر پر رہے گا۔
