جونیر اور ڈگری کالجس آئندہ مارچ تک دوسرے ہفتہ کو چلانے کی ہدایت

   

حیدرآباد ۔ 8 ۔ نومبر : ( این ایس ایس) : ریاست تلنگانہ میں انٹر میڈیٹ کورسیس کی پیشکش کرنے والے تمام جونیر کالجس اور کمپیوزٹ ڈگری کالجس کے پرنسپلس کو اطلاع دی جاتی ہے کہ ان تمام کالجس کو ٹی ایس آر ٹی سی کی جانب سے بس سروسیس میں خلل کے باعث معلنہ تعطیلات کی جگہ مارچ 2020 تک تمام دوسرے ہفتہ کے ایام میں کالجس کو چلانا ہوگا ۔ سکریٹری تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ اف ایجوکیشن سید عمر جلیل نے آج ایک پریس نوٹ میں یہ بات کہی ۔۔