حیدرآباد ۔ /13 فبروری (این ایس ایس) جونیر اینڈ ڈگری لکچررس کے پوسٹس کیلئے تلنگانہ ریسیڈنشیل ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنس رکروٹمنٹ بورڈ (TREI-RB) امتحان /14 تا /20 فبروری منعقد ہوگا ۔ ایک پریس نوٹ کے مطابق یہ ٹسٹ دو سیشنس میں 10 تا 12 بجے دن اور 2 بجے دن تا 4 بجے شام حیدرآباد میٹرو پولیٹین ڈیولپمنٹ اتھاریٹی ایریاس ، جو تین اضلاع حیدرآباد ، رنگاریڈی اور میڑچل ۔ ملکاجگری پر محیط ہیں میں منعقد کیا جائے گا ۔ امیدواروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ امتحان کے شیڈول سے کم از کم ایک گھنٹہ قبل امتحانی مراکز پر پہنچ جائیں ۔ 229 مراکز پر اس ٹسٹ میں جملہ 20,263 امیدوار شرکت کررہے ہیں۔ جن میں حیدرآباد میں 85 مراکز ، رنگاریڈی میں 40 اور میڑچل ۔ ملکاجگری ڈسٹرکٹ میں 104 مراکز شامل ہیں ۔