حیدرآباد۔/23 ستمبر، ( سیاست نیوز) گاڑیوں کے رجسٹریشن میں فینسی نمبرات کا بھاری ڈیمانڈ ہے جس کا ایک مرتبہ پھر انکشاف ہوا ہے۔ تلگو فلموں کے ہیرو جونیر این ٹی آر نے نمبر (9999) آن لائن 17 لاکھ روپئے ادا کرکے حاصل کیا ہے۔ سابق چیف منسٹر و بانی تلگودیشم آنجہانی این ٹی آر کی ایمبسیڈر کار کا نمبر 9999 تھا۔ خیریت آباد ٹرانسپورٹ آفس میں سنٹرل زون حدود میں نئی سیریز کیلئے آن لائن ہراج کا اہتمام کیا گیا۔ جونیر این ٹی آر نے ہراج میں حصہ لیتے ہوئے
TS 09 FS 9999
نمبر اپنی نئی کار کیلئے حاصل کیا۔ چہارشنبہ کو اس ہراج سے محکمہ ٹرانسپورٹ کو 45.53 لاکھ روپئے کی آمدنی ہوئی۔ اسکے علاوہ
TS09FT 0001
نمبر کو لہری انفراسٹرکچر پرائیویٹ لمیٹیڈ نے 7.01 لاکھ روپئے ادا کرکے حاصل کیا ہے۔ن