اٹاوہ:24ستمبر(سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے ضلع اٹاوہ میں سیفئی میڈیکل یونیورسٹی میں ایک جونیئر خاتون ڈاکٹر نے اپنے کمرے میں پھانسی لگا کر جان دے دی۔ جونیئر ڈاکٹر کے والد بی جے پی کے علاقائی نائب صدر ہیں۔اٹاوہ کے ایس پی اوم ویر سنگھ نے آج بتایا کہ پیر کی رات تقریبا 11 بجے پولیس کو سیفئی میڈیکل یونیورسٹی کی پیتھا لوجی کی سال دوم کی طالبہ کے اپنے کمرے میں پھانسی لگانے لینے کی اطلاع جونہی ملی۔پولیس ٹیم جب گھر پہنچی تو طالبہ کا کمرا بند تھا جس کا دروازہ توڑ کر ڈاکٹروں کی موجودگی میں سیلنگ فین پر پھانسی کے پھندے سے لٹکی لاش کو نیچے اتارا گیا۔پولیس نے طالبہ کے لیپ ٹاپ اور موبائل فون اپنے قبضے میں لے لئے ہیں۔خاندان کے افراد کی جانب سے کسی پر بھی فی الحال کوئی شک نہیں گیا ہے۔