جونیر ڈاکٹر س کی ہڑتال، اسپتال کے ایمرجنسی یونٹ میں خدمات متاثر

   

حیدرآباد 13فروری (یواین آئی ) آندھراپردیش جونیر ڈاکٹر س ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے سبب تروپتی کے رویا اسپتال کے ایمرجنسی یونٹ میں خدمات متاثر رہیں ۔ایسوسی ایشن کے ذمہ داروں نے مطالبہ کیا کہ ان کا اسٹائی فنڈ فوری جاری کیاجائے جو تقریبا چارماہ سے ادا نہیں کیا گیا ہے ۔اس مطالبہ پر گزشتہ روز ہی انٹرنس ہڑتال پرچلے گئے تھے ۔آج انہوں نے ایمرجنسی خدمات کا بھی بائیکاٹ کردیا جس کے نتیجہ میں اسپتال میں مریضوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔پہلے دن ان جونیر ڈاکٹرس نے مختلف وارڈس اورشعبہ جات میں اپنی ڈیوٹی کا بائیکاٹ کیا تھا۔ان ڈاکٹرس نے رویا اسپتال کی اڈمنسٹریشن بلڈنگ کے سامنے احتجاج کیا اور اپنے مطالبات کی حمایت میں نعرے بازی کی۔سابق رکن پارلیمنٹ چنتا موہن وہاں پہنچے اور ڈاکٹرس سے یگانگت کا اظہا ر کیا۔