جونیر کالجس میں داخلوں کا آغاز یکم جون سے آن لائن کلاسیس : سید عمر جلیل

   

حیدرآباد :۔ بورڈ آف انٹر میڈیٹ کی جانب سے انٹر میڈیٹ فرسٹ ایر میں داخلوں کے لیے پہلے مرحلے کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے ۔ یکم جون سے انٹر فرسٹ ایر کے طلبہ کے لیے آن لائن کلاسیس کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ سکریٹری بورڈ آف انٹر میڈیٹ سید عمر جلیل نے بتایا کہ 5 جولائی کو داخلوں کا عمل مکمل ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ حالت کو دیکھتے ہوئے داخلوں کے دوسرے کی سہولت فراہم کی جائے گی ۔ واضح رہے کہ حکومت نے کورونا بحران کے پیش نظر دسویں جماعت کے طلبہ کو بغیر امتحانات کے پاس کردیا ہے ۔ انہوں نے جونیر کالجس کے پرنسپلس کو ہدایت دی کہ وہ انٹر نیٹ میموز کی بنیاد پر طلبہ کو داخلے دیں ۔ ایس ایس سی اوریجنل میمو اور ٹرانسفار سرٹیفیکٹس فراہم کرنے کے بعد ہی پروزنل داخلوں کو منظوری دی جائے گی ۔ سید عمر جلیل نے بتایا کہ طلبہ کی تعلیم ضائع ہونے سے بچانے کے لیے فرسٹ ایر کے طلبہ کو یکم جون سے ہی آن لائن تعلیم فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ جب کہ سیکنڈ ایر کے آن لائن کلاسیس کے بارے میں ابھی فیصلہ نہیں کیا گیا ۔ گذشتہ سال کورونا کے باعث ستمبر سے آن لائن کلاسیس شروع کئے گئے تھے اس مرتبہ دو ماہ قبل ہی آن لائن کلاسیس شروع کی جارہی ہیں ۔ داخلوں کے دوران تحفظات کے کوٹہ پر سختی سے عمل کیا جائے ۔ ایس ایس سی جی پی اے کی بنیاد پر ہی کالجس طلبہ کو داخلوں کیلئے خصوصی ٹسٹ کا انعقاد کرنے والے کالجس کیخلاف کارروائی کرنے کا انتباہ دیا ۔ سرکاری و خانگی کالجس میں داخلوں کے دوران طلبہ کے آدھار کارڈس نمبرات کا بھی اندراج کرے۔ خانگی جونیر کالجس میں ایک سیکشن میں 88 طلبہ سے زیادہ طلبہ کو داخلہ نہ دیں ۔۔