جونیر کالجس میں مقررہ سرکاری فیس وصول کرنے کی ہدایت

   

حیدرآباد۔/8 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) بورڈ آف انٹر میڈیٹ نے تمام جونیر کالجس کو ہدایت دی کہ وہ سرکاری احکامات کے مطابق ٹیوشن فیس وصول کریں۔ جونیر کالجس سے کہا گیا ہے کہ وہ مناسب تعداد میں ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کی برقراری کو یقینی بنائیں۔ بورڈ آف انٹر میڈیٹ نے تمام جونیر کالجس کو سرکولر جاری کیا جس میں کوویڈ قواعد پر سختی سے عمل آوری کی ہدایت دی گئی۔ کالجس میں صفائی کے انتظامات پر خصوصی توجہ دی جائے اور کلاسیس کا اہتمام سماجی فاصلہ کے ذریعہ ہو۔ بورڈ نے کہا کہ احکامات کی خلاف ورزی پر انتظامیہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی جو مسلمہ حیثیت کی برخاستگی کی صورت میں ہوسکتی ہے۔ر