جونیر کالجس میں گیسٹ فیکلٹی کو برقرار رکھنے حکومت کوہائیکورٹ کی ہدایت

   

حیدرآباد ۔ 22 جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ ہائیکورٹ نے کل ریاستی حکومت کو ہدایت دی کہ جونیر کالجس میں گذشتہ تعلیمی سال میں مامور کئے گئے گیسٹ فیکلٹی کی خدمات کو برقرار رکھنے کی اجازت دی جائے بشرطیکہ وہ ضروری قابلیت رکھتے ہوں اور ان کے خلاف کوئی شکایات نہ ہوں۔ عدالت شیخ یعقوب پاشاہ اور دیگر 19 کی جانب سے داخل کردہ رٹ درخواست کی سماعت کررہی تھی۔ جو 2017 سے، ان کی خدمات میں وقتاً فوقتاً توسیع دیئے جانے کے بعد، مختلف کالجس میں گیسٹ جونیر لکچررس کی حیثیت سے کام کررہے ہیں۔ حکومت نے 14 اکٹوبر 2021ء اور 8 ستمبر 2022ء کو میموز جاری کرتے ہوئے گیسٹ فیکلٹی کو ترجیح دی ہے لیکن 18 جولائی 2013ء کے پروسیڈنگس میں موجودہ گیسٹ فیکلٹی کو اس طرح کی ترجیح فراہم نہیں کی گئی۔