حیدرآباد۔/6اکٹوبر، ( سیاست نیوز) سکریٹری بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن سید عمر جلیل نے جونیر کالجس کے تمام پرنسپالس کو اطلاع دی ہے کہ کالجس کیلئے دسہرہ کی تعطیلات 13 تا 17 اکٹوبر رہیں گی۔ وہ ایام تعطیلات کے دوران طلبہ کیلئے کسی قسم کی کلاسیس کا اہتمام نہ کریں بصورت دیگر انتظامیہ اور پرنسپال کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور مسلمہ حیثیت سے ختم کی جاسکتی ہے۔ کالجس کا 18 اکٹوبر سے آغاز ہوگا۔ انتظامیہ کو تعطیلات کے شیڈول پر سختی سے عمل آوری کی ہدایت دی گئی ہے۔ ر