نئی دہلی ۔ 7 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایمس کے ڈائرکٹر ڈاکٹر رندیپ گلوریا نے آج کہا کہ جون اور جولائی کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے کیسس میں زبردست ا ضافہ ہوا۔ آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس کے ڈائرکٹر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جون ۔جولائی میں اپنے عروج پر پہنچنے کے بعد کورونا وائرس کے کیسس میں کمی متوقع ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاون کی وجہ سے کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ کو روکنے میں مدد ملی ہے ۔دنیا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ کا جو رجحان ہے اس کے مقابل ہندوستان میں بہت کم ہے ۔ لاک ڈاؤن کا اس پر اچھا اثر ہوا ہے۔ دوسرے ممالک سے تقابل کیا جائے تو ہندوستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد بہت کم ہے ۔
