نئی دہلی : لاک ڈاؤن کے بعد انلاک 1.0 کے تحت معاشی سرگرمیاں شروع ہونے کی وجہ سے جی ایس ٹی محصول کی وصولی میں اضافہ ہونا شروع ہوا ہے اور اس سال جون میں یہ 90917 کروڑ روپے رہا جبکہ پچھلے سال اسی مہینے میں 99940 کروڑ روپے کے مقابلے میں نو فیصد کم ہے۔کورونا وائرس کے انفیکشن میں اضافہ ہونے کے بعد اپریل اور مئی کے مہینوں کے لئے جی ایس ٹی محصول وصول کرنے کے سرکاری اعداد و شمار جاری نہیں کیے گئے تھے ۔